’ہم سب ہیں پاکستان‘پاک فوج کی شجاعت و بہادری پر بنانا ملی نغمہ ریلیز

’ہم سب ہیں پاکستان‘پاک فوج کی شجاعت و بہادری پر بنانا ملی نغمہ ریلیز

ویب ڈیسک: افواج پاکستان کی جانب سے کئے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے بعد مودی سرکار مکمل طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے،پاک فوج کے ہاتھوں ہونے والی عبرتناک شکست ہضم نہیں ہورہی،جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگری کو مزید پروان چڑھا رہا ہے۔ 

معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔

موجودہ پاک بھارت  کشیدہ صورتحال کے تناظر میں  پاکستانی قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا  ایک نیا ملی نغمہہم سب ہیں پاکستانریلیز کر دیا گیا، جس نے سننے والوں کے دلوں میں جوش و ولولہ بھر دیا ہے۔ ملی نغمے میں دل کو گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا۔

بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اُس کا مقابلہ کس قوم سے ہے، پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

 نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے ابھی معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے۔ برق رفتاری، جدید ہتھیاروں سے لیس سامانِ حرب اور سخت ترین ٹریننگ مسلح افواج کا طُرَّہِ امتیاز ہے۔

 پاک فوج کا موٹو : ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ اللہ اکبر کا فلک شگاف نعرہ جنگ کے میدان میں دشمن کا دل دہلا دیتا ہے اور ہمیں ہمت، جرات اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔ یہ ملی نغمہ پاک فوج کی بہادری، قربانی، اور قومی اتحاد کی ترجمانی کرتا ہے

Watch Live Public News