پنجاب میں کورونا سے 64افراد جاں بحق

پنجاب میں کورونا سے 64افراد جاں بحق
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب میں کرونا وائرس تیسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ٗ 64افراد جاں بحقتفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 223,181 ہو گئی۔ لاہور کوہاٹ سپاٹ ایریا برقرار دیدیا گیا ہے ٗ نئے ماہ میں سال کے سب سے زائد 1708 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کے دیگر اضلاع ننکانہ 7، قصور 9، شیخوپورہ 31، راولپنڈی 150، جہلم 6،چکوال 2، اٹک 14، مظفرگڑھ 2، حافظ آباد 2 اور گوجرانوالہ میں 56 کیسز رپورٹ ہوئے ۔سیالکوٹ 83، نارووال 8، گجرات 47، منڈی بہاؤالدین 48، ملتان 105، خانیوال 16، راجن پور 4، لیہ 1، ڈیرہ غازی خان 7 اور وہاڑی میں 14 کیس سامنے آئے ۔فیصل آباد 180، چنیوٹ 21، ٹوبہ ٹیک سنگھ 19، جھنگ 11 اور رحیم یار خان میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا 44، میانوالی 1، خوشاب 17، بہاولنگر 10، بہاولپور 52، لودھراں 9، بھکر 2، ساہیوال 32، پاکپتن 13 اوراوکاڑہ میں 30 کیس سامنے آئے۔ کرونا وائرس سے مزید 64 ہلاکتیںہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 6,427 ہوچکی ہے۔

Watch Live Public News