آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، عامر میر

آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، عامر میر
نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے کر اس کی تردید کر دی ہے ۔ ایک بیان میں عامر میر کا کہنا تھا کہ آٹا تقسیم کے دوران صرف 3 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی ، رمضان میں ہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کر لیں ۔ عامر میر نے کہا کہ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں ۔ دوسری جانب پنجاب کی نگراں حکومت کے ترجمان کے مطابق اب تک 36 اضلاع میں 2 کروڑ 11 لاکھ 25 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کیے جاچکے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ اہل افراد کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1 کروڑ 9 لاکھ 37 ہزار 331 گھرانے مفت آٹا اسکیم سے مستفید ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط قائم رکھنے اور مستحق افراد کی رہنمائی کیلئے انتظامیہ پولیس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔