پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں کیخلاف فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج 

پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں کیخلاف فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج 
کیپشن: Peshawar High Court's decision against reserved seats challenged in the Supreme Court

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل نے پشاورہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں کے خلاف فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی، اپیل ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے دائر کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو فریق بنایا گیا۔

صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے سپریم کورٹ میں داٸر درخواست میں استدعا کی گٸی کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سمیت مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے آرٹیکل 51 اور سیکشن 106 کی غلط تشریح کی، ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 اور رولز 92 ، 94 کی بھی غلط تشریح کی، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں سقم ہیں، مخصوص نشتیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا آئینی تقسیم فارمولا کی خلاف ورزی ہے۔

Watch Live Public News