لاہور؛بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر بھاری رقم وصول کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

لاہور؛بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر بھاری رقم وصول کرنیوالا گروہ پکڑا گیا
کیپشن: crime
سورس: web desk

ویب ڈیسک:گلف میڈیکل لیب پر چھاپہ،سینکڑوں کی تعداد میں پاسپورٹس برآمد،چھاپہ مار کارروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کی،  انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،چھاپہ مار کارروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیا، لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں محمد فاروق، عمر فاروق اور شاہد علی شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے 130 پاسپورٹس اور متعدد سفری دستاویزات بشمول ویزا برآمد ہوئے،ملزمان کے قبضے سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس، متعدد میڈیکل لیب کی جعلی مہریں اور لفافے بھی برآمد ہوئے۔

ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر رہے تھے،ملزمان شہریوں سے میڈیکل کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہے تھے۔

ملزمان مذکورہ دستاویزات کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاری متوقع ہیں۔