فنڈز میں غبن کا الزام ثابت،اپوزیشن رہنما میرین لاپین 5 سال کیلئے نااہل

فنڈز میں غبن کا الزام ثابت،اپوزیشن رہنما میرین لاپین 5 سال کیلئے نااہل
کیپشن: فنڈز میں غبن کا الزام ثابت،اپوزیشن رہنما میرین لاپین 5 سال کیلئے نااہل

ویب ڈیسک:   فرانس کی اپوزیشن رہ نما میرین لاپین کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے فنڈز میں غبن کا الزام ثابت ہونے پر فرانس کی اپوزیشن رہ نما ماغین لاپین کو 5 سال کے لیے کسی بھی سیاسی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق میرین لاپین کو 4 سال قید اور 2 سال کی معطل سزا بھی سنا دی گئی، معطل شدہ سزا وہ گھر پر نظربندی میں گزاریں گی جبکہ انہیں ایک لاکھ یورو جرمانہ بھی بھرنا پڑے گا۔

 میرین لاپین کی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کو بھی 20 لاکھ یورو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے میرین لاپین 2027 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی تھیں۔

Watch Live Public News