ویب ڈیسک: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے لیے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اب جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ہوگی، جبکہ تعلیمی ادارے ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گے۔ نئے اوقات کار کے تحت سکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہیں گے۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ 12:30 بجے اختتام پذیر ہوگی، جبکہ سیکنڈ شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق، نئے اوقات کار کا مقصد تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانا اور تدریسی عمل کو مؤثر بنانا ہے۔