ویب ڈیسک: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی نئی قیمت 11 ہزار 665 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے پیکیج میں میٹر کے ساتھ 10 میٹر تک سروس کیبل بھی شامل ہے، جس کے بعد مجموعی لاگت تقریباً 17 ہزار 700 روپے بنتی ہے۔ 10 میٹر سے زائد کیبل استعمال ہونے کی صورت میں اضافی چارجز الگ سے وصول کیے جائیں گے۔
لیسکو حکام کے مطابق شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے قیمتوں میں کمی ممکن بنائی گئی ہے، جبکہ اسمارٹ میٹرز کے استعمال سے بجلی چوری کی روک تھام اور درست بلنگ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔