پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع
کیپشن: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع

ویب ڈیسک: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر شروع ہو گئے ہیں، جو چین کی ثالثی میں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ بات چیت چین کے شہر ارومچی میں اعلیٰ سطح کے ورکنگ لیول پر ہو رہی ہے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کر رہے ہیں، جبکہ افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد دوطرفہ امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر پیش رفت حاصل کرنا ہے۔

Watch Live Public News