ویب ڈیسک: جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز رنجیت بالاکرشنن کو ایک اداکارہ کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اداکارہ نے شکایت درج کروائی کہ شوٹنگ کے دوران رنجیت نے انہیں ایک کارواں میں بلا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، جن میں جنسی ہراسانی، ناجائز قید اور نامناسب رویے سے متعلق الزامات شامل ہیں۔
رنجیت کو حراست میں لے کر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2024 میں بھی ایک بنگالی اداکارہ نے ان پر اسی نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد انہوں نے کیرالہ چلاچترا اکیڈمی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
رنجیت کے وکیل کے مطابق جلد ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔