’بھارت انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالنے سے باز رہے‘

’بھارت انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالنے سے باز رہے‘

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ےکہ بھارت کی جانب سے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دباﺅ ڈالنا افسوسناک ہے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کے لئے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کر چکے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، ہرشل گبز پر پابندی کے لئے دباﺅ ڈالنے سے کشمیر کی تحریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ فائدہ ہی ہوگا،اپنے غیر منطقی سیاسی مقاصد کے لئے عالمی کھلاڑیوں کو روک کر یہ اپنا ہی نقصان کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان میں کرکٹ کے لاکھوں شائقین ہیں، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے،کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لئے اہمیت کی حامل ہے، لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔