ویب ڈیسک: لڑکی سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر نرس اہلیہ نے اپنے شوہر کو سوتے ہوئے عضو تناسل سے محروم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ چیچہ وطنی میں پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمہ خاتون پیشے کے لحاظ سے نرس تھی۔ جسے اپنے شوہر پر شبہ تھا کہ اس کے کسی لڑکی کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔
شبہ کی بنیاد پر نرس اہلیہ نے رات کے وقت شوہر کے سوتے ہوئے اس کا عضو تناسل کاٹ دیا۔ اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاوند کو ہسپتال منتقل کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا۔