خلیل الرحمان کی نازیبا لیک ویڈیو پر اداکارہ عفت عمر کا ردعمل

خلیل الرحمان کی نازیبا لیک ویڈیو پر اداکارہ عفت عمر کا ردعمل
کیپشن: Iffat Omar's statement
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عُمر نازیبا لیک ویڈیو کے معاملے پر ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے حق میں بول پڑیں۔

عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ’ ایکس‘  پر جاری کی گئی پوسٹ میں خلیل الرحمان قمر کا نام لیے بغیر اُنہیں مخاطب کیا، اداکارہ نے کہا کہ آپ نے جن لوگوں کو ہمیشہ بُرا بھلا کہا اور جن کے بارے میں آپ نے نفرت انگیز اور ذلت آمیز بیانات دیے، صرف وہی لوگ آپ کی نجی لیک ویڈیوز کے خلاف احتجاج کریں گے۔

اُنہوں نے خلیل الرحمان قمر کی لیک ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر دو بالغ افراد باہمی رضا مندی سے ایک ساتھ ہیں تو اُن کی پرائیوسی سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں، اُن کا جسم اُن کی مرضی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

Watch Live Public News