مخصوص نشستوں کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا دو ٹوک جواب

مخصوص نشستوں کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا دو ٹوک جواب
کیپشن: Barrister Gohar
سورس: publicnews

ویب ڈیسک:چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کل جو قانون سازی ہونے جا رہی ہے وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ۔

چئیرمین پی ٹی آئی نےصحافیوں سے گفتگو کی، صحافی نے سوال کرتے پوچھا کہ کل جو قانون سازی ہونے جا رہی ہے کیا وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے؟ جواب دیتےہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلےہی آ چکا ہے۔

آپ عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نا ماننا ہی غیر آئیبی ہے،انہوں نے پہلے بھی این آر او لیا تھا اور نشستیں خود لی تھی،یہ اب دوسرا این آر او لینا چاہتے ہیں جسے ہم نہیں مانے گے۔ 

میری چیف جسٹس سمیت عدلیہ سے گزارش ہے آپ اقلیت میں صحیح مگر فیصلہ پر عمل درآمد کروانا آپکی آئینی ذمہ داری ہے،یہ نشستیں ہماری رہے گی ۔

کوئی بھی قانون سازی جو اس فیصلے پر عمل درآمد کے خلاف ہو غیر آئینی ہے۔

Watch Live Public News