ویب ڈیسک: جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی تیاری میں مصروف ہے۔
بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز موصول ہوگئے۔ سمندری جارحیت کے لیے جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام کا حصول مودی سرکار کی منظم سازش ہے۔ جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز بھارت کے جنگی جنون کا ثبوت ہیں۔
مودی سرکار نام نہاد جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے آپریشن سندور کی بدترین شکست کا دھبہ نہیں مٹاسکی۔ بھارت کی جانب سے جنگی سامان اور الیکٹرانک آلات کا حصول پاکستان کے خلاف جارحانہ تصادم کی تیاری ہے۔
یہ اقدامات مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس کی انتہا پسند ہندوتوا اور جنگی ذہنیت کے عکاس ہیں۔ ملکی دفاع کے نااہل دعوے دار مودی کی حاصل کی گئی ٹیکنالوجی خالصتاً بنیادی جنگی ڈھانچہ ہے۔
جدید ہتھیاروں کے باوجود آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست مودی کا غرور خاک میں ملا چکی ہے۔
پاکستان آئندہ بھی بھارت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور اور مؤثر جواب دینےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کی جدید الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیوں میں کاؤنٹر جیمنگ، جدید ہتھیار اور مضبوط کمانڈ شامل ہیں۔
پاکستان خطے کو بھارت کے جنگی جنون اور بالادستی کے خوابوں کا متحمل نہیں ہو نے دے گا۔ بھارت کے حالیہ دفاعی معاہدے محض جدت کے لیے نہیں، بلکہ جارحانہ عسکری عزائم کا واضح اشارہ ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی کے حصول سے کیا مودی سرکار اپنی ناقص جنگی حکمت عملی پر پردہ ڈالنے میں کامیاب ہو جائے گی؟