خیبرپختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا سے پولیو کا نیا کیس  رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جنوبی خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق  متاثرہ بچے کی عمر 10 ماہ ہے۔ رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر  کا کہنا ہے کہ  ہر غیر ویکسین شدہ بچہ پولیو کے خطرے کی زد میں ہے،   پولیو سے بچاؤ کا واحد مؤثر طریقہ بار بار ویکسین پلانا ہے، والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

نیشنل ای او سی کے مطابق  جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، جنوبی اضلاع کے لیے نیا ایکشن پلان زیرِ تیاری ہے۔

Watch Live Public News