ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست بہار کے علاقے ناگری ہالٹ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دو نوجوانوں نے چلتی ٹرین کے مسافروں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، اس خطرناک حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نوجوان ریلوے لائن کے قریب کھڑے ہیں اور جیسے ہی ٹرین گزرتی ہے، ان میں سے ایک نوجوان ہاتھ میں ڈنڈا لے کر ان مسافروں کو نشانہ بناتا ہے جو دروازوں کے قریب فوٹ بورڈ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ واقعہ بظاہر سوشل میڈیا پر ریِل بنانے کے مقصد سے ریکارڈ کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق، یہ حرکت نہ صرف خطرناک تھی بلکہ مسافروں کی جان کو بھی شدید خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ ریلوے پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔