ویب ڈیسک: منشیات فروشوں کی مبینہ پشت پنائی پر ایس ایچ او سمیت تین افسران کے خلاف مقدمہ درج ، اسلام آباد تھانہ سہالہ میں مقدمہ ایس ایچ او ذوالفقار علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔
مقدمے میں سابق ایس ایچ او ظفر اقبال،تفتیشی افسر اور محرر مال خانہ یاسر کو نامزد کیا گیا , پولیس اہلکاروں نے ملزم بشیر خان کے خلاف منشیات برآمدگی کا مقدمہ 15 مارچ کو درج کروایا تھا.
پولیس اہلکاروں نے ملزم سے 16 کلو 378 گرام چرس اور 3766 گرام افیون برآمد کی تھی, سابق ایس ایچ او ظفر اقبال نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملزم کو 16 مارچ کو جوڈیشل کروایا تھا.
پولیس افسران نے 18 مارچ کو برآمد ہونے والی منشیات کے نمونے فرانزک کے لیے بھجوائے , بھجوائے گئے نمونوں کی رپورٹ میں منشیات برآمدگی ثابت نہیں ہوئی .
پولیس افسران نے نمونے تبدیل کر کے ملزم کو فائدہ پہنچایا اور جرم 155 سی کا ارتکاب کیا.