یہ کونسی پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

یہ کونسی پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟
پبلک نیوز (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنے والدین کے ساتھ اپنی بچپن کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔ درفشاں سلیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ پردیس اور بھڑاس میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر کے اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے اور انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیملی کے ساتھ بچپن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ درفشاں سلیم کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں والدہ کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے رو رہی ہیں اور تصویر میں والد اور ان کا چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔
درفشاں سلیم نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ بس آج گھر کی کمی بہت زیادہ محسوس کرتی ہوں حقیقت یہ ہے کہ میں تصویر کھنچوانے سے نفرت کرتی تھی اور اب دیکھو زندگی کیسی ہے۔
درفشاں سلیم نے ایک روز قبل خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جسے لاکھوں مداحوں کی جانب سے دیکھا اور ان کی تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ درفشاں سلیم انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے فوٹو شوٹ کی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں اور مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر کو پسند کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔