پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،02 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،02 دسمبر 2021
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ائیر کوالٹی انڈکس کے کنٹرول نہ ہونے پر ایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ضلعی صدر پرویز ملک کی وفات سے خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم اور سکیورٹی پلان تیار ہوگیا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنے والدین کے ساتھ اپنی بچپن کی تصاویر شیئر کردی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور اور اپنے بھانجے کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کی ہے جس کو بہت پسند کیا جارہا ہے پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔ شوکت ترین خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔