پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، میجر جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، میجر جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات
راولپنڈی :ذرائع کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سعید کمانڈر 5کور ٹو سی جی ایس تعینات کردیا گیا ہے، لیفٹینٹ جنرل شاہد سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹیس کوئٹہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو آرمی اسٹریٹیجک فورس سنٹرل سے کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ثاقب کمانڈر لاجسٹک سپورٹ سے کورکمانڈر بہاولپور تعینات کردیے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا وائس سی جی ایس اے سے کمانڈر لاجسٹک سپورٹ تعینات ہوگئے ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر سے کورکمانڈر کراچی تعینات کردیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل شہباز کو جی او 10 ڈویژن سے اے جی ایف سی تعینات کردیا گیا ہے۔جبکہ میجر جنرل احمد شریف ڈی جی ڈی ای ایس ٹی او سے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیے گئے ہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔