بیرون ملک جانیوالے شہریوں کو آف لوڈ کرنے کی خبریں  بے بنیاد ہیں ،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور

بیرون ملک جانیوالے شہریوں کو آف لوڈ کرنے کی خبریں  بے بنیاد ہیں ،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور

(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور   محمد علی ضیا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے شہریوں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق خبریں  بے بنیاد ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور محمد علی ضیا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام بے بنیاد خبروں اور پروپیگنڈے سے پریشان نہ  ہوں ،روزانہ  60سے 70ہزار مسافر مختلف ایئر پورٹس سے بیرون  ملک  جاتے ہیں ۔

محمد علی ضیا نے کہا کہ تمام مسافروں کے ساتھ ایئر پورٹ پر مکمل تعاون کیا جاتا ہے ، بیرون ملک سفر کرنے والے شہری بلاخوف و خطر ایئر پورٹس پر آئیں ،ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی شرح 0.6فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہی مسافروں کو آف لوڈ کیا جاتا ہے جن کے پاس مطلوبہ دستاویزات نہ ہوں ، مسافر ایس او پیز پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے ڈی پورٹ ہوتے ہیں ، جن مسافروں کی دستاویزات پر اعتراض ہو ان کو بھی آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے مزید کہا کہ  مختلف لوگ بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے لگ جاتے ہیں ،مختلف لوگ بیرون ملک جا کر جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں ،بھیک اور جرائم میں ملوث افراد پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ،وزٹ اور سیاحت کے ویزے پر جانیوالے بھی نامکمل ادھوری دستاویزات رکھتے ہیں ۔

Watch Live Public News