(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر معین علی نے بھی آئی پی ایل چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ معین علی جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں، جس نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
آل راؤنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے سیزن میں شامل ہونے پر زیادہ پرجوش ہوں، میں ایک نئے اور خاص تجربے کےلیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سےنمایاں مقام رکھتی ہے، پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے، شائقین کا غیر معمولی جوش اور جذبہ قابل دید ہے۔