بابراعظم شادی کب کریں گے؟ محمد رضوان کے سوال پر سابق کپتان کا دلچسپ جواب

بابراعظم شادی کب کریں گے؟ محمد رضوان کے سوال پر سابق کپتان کا دلچسپ جواب
کیپشن: When will Babar Azam get married? Ex-captain's interesting answer to Mohammad Rizwan's question

ویب ڈیسک: گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہت سے کھلاڑی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد اکثر سوال کیا جاتا ہے کہ آخر بابراعظم شادی کب کریں گے؟ یہی سوال جب محمد رضوان نے بھی سابق کپتان سے کیا تو انہوں نے انتہائی دلچسپ جواب دیا۔ 

سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ایسے حالات بھی آئے جب وہ والد صاحب کی گھڑیوں کی دکان پرکام کرنے جاتے تھے ، صبح 6 بجےدکان پر جاتے اور وقفے کےدوران کرکٹ کھیلتے تھے ۔ جب پاکستان ٹیم میں پہلی بار نام آیا وہ زندگی کےجذبانی لمحات میں سے ایک تھا۔

بابرنے کہا کہ آج وہ جس مقام پرہیں اس میں سرفرازاحمد کا بڑا ہاتھ ہے، انہیں میرے بلے ہمیشہ پسند آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے پریشر نہیں ہوتا بلکہ دوسری ٹیم پریشر میں رہتی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف شکست سے دل ٹوٹا تھا ، وہ جذباتی بھی ہوئے تھے ،جب کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی وجہ سے ان کی فیملیز کوہٹ کیا جاتاہےتو مشکل ہوتی ہے ۔

بابر نے مزید کہا کہ بطور پروفیشنل کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا،اسٹیو اسمتھ کی کور ڈرائیو سب سے بہترین ہے اوراے بی ڈی ویلیئر ان کے ڈریم بیٹنگ پارٹنر ہے ۔ 

اس کے علاوہ بابراعظم نے شادی سے متعلق سوال پرمحمد رضوان کو جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ کو اکیلے میں جواب دوں گا۔

بابر اعظم کا کہنا تھاہمیشہ مثبت سوچ رکھتا ہوں،کبھی کبھی منفی چیزوں کو نظرانداز کرتاہوں،جو غلطیاں ہوتی ہیں اپنے قریبی اور مینٹورز سے بات کرتاہوں ،میرا سب سے بڑا گول ورلڈکپ جیتنا ہے ۔