امریکا میں چھوٹاایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکا میں چھوٹاایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کیپشن: امریکا میں چھوٹاایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک:امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے کمرشل علاقے میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طیارہ شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

طیارہ گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نجی ایمبولینس طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جارہا تھا۔

Watch Live Public News