ویب ڈیسک: سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی پانچ فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پانچ5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔
خیال رہے اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025 کیلئے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے، جن میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے۔ 5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منایا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔