قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے: فیصل چوہدری

قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے: فیصل چوہدری

ویب ڈیسک: فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو، کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے فراڈ کو تحفظ دیا ، قوم کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے اور مینڈیٹ چوری کرنے والے پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے ۔

اڈیالہ جیل میں نو مئی کے کیس کی سماعت ہوئی،  بعد ازاں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جاتی ہے، عدالت نے 26 نومبر کے بعد کے کیسز میں بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا کہا ، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی عدالت میں موجود تھے ، اچانک بھگدڑ مچی اور پولیس والے عدالت سے چلے گئے ۔
نادیدہ قوتوں نے تمام پراسس سبوتاژ کیا اور پولیس بشری بی بی کو شامل تفتیش کئےبغیر بھاگ نکلی، عدالتوں کو اور پراسیکوشن کو کنٹرول کیا جارہا ہے ، نادیدہ قوتیں چیزوں کو کنٹرول کررہی ہیں انسداد دہشت گردی عدالت جارہے ہیں جہان ان چیزوں کو اٹھایا جائے گا ۔

  فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ قوم کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے اور مینڈیٹ چوری کرنے والے پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے ، قاضی فائز عیسیٰ نے فراڈ کو تحفظ دیا ، سپریم کورٹ میں ہماری انسانی حقوق کی پٹیشن کو نہیں لگایا جارہا ۔
ریاستی دہشت گردی کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے ، جمہوریت کی بحالی اور قانونی کی حکمرانی کیلئے سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کیا جائے ۔
ملک کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات شروع کئے تھے ، حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کئے ہیں اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں، بانی نے پیکا قانون کی منظوری کی سخت مذمت کی ہے۔
بانی نے کہا ہے ہم صحافیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی نے کہا حکومت بچی کھچی آزادی کو صلب کرنا چاہتی ہے، بانی نے کہا ہے ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں
بانی نے کہا آزادی اظہار رائے کو دہشتگردی بنا دیا گیا ہے۔
ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، بانی نے کہا ہے کورٹ پیکنگ نہیں ہونی چاہیئے، ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیئے۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے پاکستان میں الیکشن فراڈ کرکے اپوزیشن کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیا ہے، بانی نے کہا ہے حکومت میں شامل کسی جماعت سے بات نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News