حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم فروری سے ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News