ایران، روس اور چین کا شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان

ایران، روس اور چین کا شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان
کیپشن: ایران، روس اور چین کا شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جن میں تینوں ممالک کی بحری افواج شرکت کریں گی۔ یہ مشقیں رواں ماہ منعقد کی جائیں گی۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ان مشقوں کو ’میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ مشقوں میں ایرانی بحریہ، پاسدارانِ انقلاب کی بحری یونٹس کے ساتھ روس اور چین کی بحری افواج حصہ لیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کا مقصد سمندری سلامتی کو مستحکم بنانا، ممکنہ خطرات یا حملوں سے نمٹنے کی تیاری کرنا اور تینوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Watch Live Public News