ایپسٹین فائلز: برطانوی وزیراعظم کا سابق شہزادے اینڈریو سے گواہی کا مطالبہ

ایپسٹین فائلز: برطانوی وزیراعظم کا سابق شہزادے اینڈریو سے گواہی کا مطالبہ
کیپشن: ایپسٹین فائلز: برطانوی وزیراعظم کا سابق شہزادے اینڈریو سے گواہی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین سے متعلق نئی دستاویزات میں قابلِ اعتراض تصاویر سامنے آنے کے بعد سابق شہزادے اینڈریو سے امریکی کانگریس کے سامنے گواہی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

کئیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کے مجرم جیفری ایپسٹین کے متاثرین کو ہر صورت ترجیح دی جانی چاہیے۔ ان کا یہ مطالبہ ایپسٹین کی نئی جاری کردہ فائلز میں اینڈریو ماؤنٹ بیٹن سے منسوب تصاویر سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دستاویزات میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کی جیفری ایپسٹین کے گھر میں موجودگی کی مبینہ تصویر بھی شامل ہے، جبکہ اینڈریو کی سابق اہلیہ سارہ فرگوسن کی جانب سے ایپسٹین کو شادی کی پیشکش سے متعلق دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق نئی ریلیز میں دو ہزار سے زائد ویڈیوز اور ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر شامل ہیں، جن میں متاثرہ افراد کی شناخت چھپانے کے لیے کچھ حصے ایڈیٹ کیے گئے ہیں، تاہم اہم شخصیات اور سیاست دانوں کے نام ظاہر کیے گئے ہیں۔

جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال کے سنگین الزامات تھے، جبکہ وہ 2019 میں امریکی جیل میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا تھا۔

Watch Live Public News