ٹی 20 ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی صورت میں پاکستان کا پلان بی سامنے آگیا

ٹی 20 ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی صورت میں پاکستان کا پلان بی سامنے آگیا
کیپشن: ٹی 20 ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی صورت میں پاکستان کا پلان بی سامنے آگیا

ویب ڈیسک: ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کرے گی یا نہیں فیصلہ آج متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی صورت میں پلان بی بھی تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان آج شام اہم ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ میں شرکت کی صورت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر پلان بی بھی تیار کرلیا گیا۔

پاکستان ٹیم، پاکستان شاہینز اور انڈر19 کو چار ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا اور چاروں ٹیموں کے درمیان لاہور میں ٹورنامنٹ کرایا جائے گا۔

Watch Live Public News