لاہور میں بسنت :پولیس نے احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کردیا

لاہور میں بسنت :پولیس نے احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک ) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بسنت کیلئے مختص  چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہو گی۔ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق   لاہور پولیس کا بسنت کے  پُرا من انعقاد سے متعلق اہم  اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بسنت کیلئے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شیورٹی بانڈز  لینے کا حکم دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر مکمل عملدرآمد سے پُرامن بسنت کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ   یکم فروری سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیرروڈ پر نہیں آنی چاہیے۔ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے اور خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015ء کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائے گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

یاد رہے کہ  پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کیا ہے ۔ بسنت کی تیاری کے لیے پتنگوں کی خرید و فروخت بھی آج سے شروع ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News