ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو بڑی خوشخبری دی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر، حکومت نے 2025 کے ابتدائی ایام میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں، اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے۔ مٹی کا تیل 9 روپے 66 پیسے سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 170 روپے 88 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 15 دن کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی عوام کے لیے ایک بڑی ریلیف کا باعث بنے گی۔