ویب ڈیسک: یمن کے معروف عالمِ دین اور قرآن کے معلم شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی قرآنِ مجید کی تدریس کے دوران اچانک انتقال کر گئے، ان کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ ڈاکٹر علی الثنانی یمن کے صوبہ مأرب میں قرآن کی درس و تدریس میں مصروف ہیں۔ وہ ایک طالب علم کی تلاوت توجہ سے سن رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران اچانک ان کی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں اور وہ کرسی سے نیچے گر جاتے ہیں۔
Sheikh Ali Al-San'ani passed away whilst he was teaching the #Quran in a mosque in Maarib, Yemen.
— زاھىد ئەختەر - Zahid Akhtar (@ZahidDOAM) December 29, 2025
The Prophet, peace and blessings be upon him, said, “The best of you are those who learn the Quran and teach it.”
Source: Ṣaḥīḥ al-Bukhārī 5027
May Allah have grant us a good… pic.twitter.com/LQ2urYhbtc
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مأرب کے علاقے رمیلہ میں واقع نورہ مسجد میں پیش آیا، جہاں مرحوم عالمِ دین حفاظِ قرآن کی نگرانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس وقت ان کے ہاتھ میں قرآنِ مجید موجود تھا اور وہ معمول کے مطابق درس میں مشغول تھے کہ اچانک ان کا انتقال ہو گیا۔
شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی کے انتقال پر صوبہ مأرب ایک ممتاز مذہبی اور تعلیمی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ مرحوم نہ صرف قرآن کے معروف معلم تھے بلکہ انہوں نے اعلیٰ تعلیمی امتیاز کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی تھی۔
ان کی وفات پر دینی و تعلیمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔