ویب ڈیسک: سال 2026 کے پہلے دن ہی پاکستان کو تیل اور گیس کے نئے بڑے ذخائر کی دریافت کی خوشخبری ملی ہے، جو معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
سال نو شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستانی معیشت کے لیے یہ اچھی خبر آئی کہ کوہاٹ کے علاقے میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
او جی ڈی سی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کوہاٹ کے نشپا بلاک سے تیل اور گیس کی یہ دریافت ہوئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ براگزئی ایکس 1 کنویں میں 5170 میٹر تک ڈرلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک دن میں 4100 بیرل تیل اور 10.5 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار حاصل کی گئی۔