خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2025 کے ہیرو قرار

خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2025 کے ہیرو قرار

(ویب ڈیسک) 2025 میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی قومی سلامتی، خودمختاری، معیشت اور وقار کو دنیا بھر میں مضبوط کیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ  پوری دنیا حیران ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سال 2025 میں جو اقدامات کئے وہ دنیا کا کوئی طاقتور کمانڈر نہیں کرسکا،   فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو سبق سکھایا کہ جنگی لحاظ سے پاکستان ایک مضبوط اور خطرناک ملک ہے۔

  عوام کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کی ملٹری سفارتکاری کی وجہ پاکستان کی اہمیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، ہم دعا کرتے ہیں کہ سال 2026 میں بھی فیلڈ مارشل ایسے ہی کارنامے انجام دیں جس کی دنیا تعریف کریں۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ  معیشت کے حوالے سے آرمی چیف نے جو کوششیں کیں، خصوصی طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور بڑے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ دینا قابل تحسین ہے،   فیلڈ مارشل کے شخصیت سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متاثر ہیں، جنہوں نے کئی بین الاقوامی فورمز پر  پرزور انداز اور چنے ہوئے الفاظ کے ساتھ فیڈ مارشل کی خصوصی تعریف کی ہے۔

Watch Live Public News