(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کے لیے کلاس لائسنس کا آغاز کردیا۔
پی ٹی اے کلاس لائسنس 10 سال کی مدت کے لیے جاری ہو گا۔ درخواست گزار کو ابتدائی طور پر ایک مرتبہ کی فیس تین لاکھ روپے ادا کرنا ہوگی۔ پہلے سال کے لیے سالانہ لائسنس فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ سالانہ فیس لائسنس کے مؤثر ہونے سے قبل ادا کرنا لازم ہو گی۔ لائسنس ہولڈرز کو آئندہ سالوں کی سالانہ لائسنس فیس پیشگی بنیادوں پر ادا کرنا ہو گی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ لائسنس فیس میں ہر سال دس فیصد اضافہ ہوگا،درخواستیں پی ٹی اے کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں ،کلاس لائسنس ٹیمپلیٹ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے ۔
پی ٹی اے ملک بھر میں ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ، و ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔