بابراعظم نے بی بی ایل 2026 میں تاریخ رقم کر دی

بابراعظم نے بی بی ایل 2026 میں تاریخ رقم کر دی

ویب ڈیسک:پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بگ بیش لیگ (BBL) 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وہ بی بی ایل 2026 کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے نصف سنچری بنائی۔

میچ کے دوران بابراعظم نے انتہائی اعتماد اور مہارت کے ساتھ بیٹنگ کی۔ انہوں نے نہ صرف اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا بلکہ شائقین کو بھی خوب محظوظ کیا۔ بابر کی اننگز میں خوبصورت کور ڈرائیوز، اسٹریٹ شاٹس اور جارحانہ اسٹروکس شامل تھے، جس پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھرپور تالیاں بجائیں۔

بابر اعظم کی یہ ففٹی اس لحاظ سے بھی خاص ہے کہ یہ BBL 2026 کی پہلی ففٹی ہے، جس نے ٹورنامنٹ کا آغاز ہی سنسنی خیز بنا دیا۔ ان کی یہ کارکردگی ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اور ہر بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی فارم نے اس ٹورن منٹ کی دوری ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سیزن 15 کے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی شاندار بیٹنگ سے سڈنی سکسرز کو فتح دلوائی، بابر اعظم نے میلبرن رینی گیڈز کے خلاف میچ وننگ ففٹی اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی چھ وکٹوں سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر اعظم نے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے چار چوکے اور ایک چھکا شامل کیا۔ ان کے ساتھ جوئل ڈیوس بھی 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور دونوں کھلاڑیوں نے پرسکون اور مضبوط پارٹنرشپ کے ساتھ ٹیم کو مطلوبہ ہدف تک پہنچایا۔

Watch Live Public News