بریکنگ نیوز!عدالت نےتھائی وزیراعظم کو عہدےسےہٹادیا

بریکنگ نیوز!عدالت نےتھائی وزیراعظم کو عہدےسےہٹادیا
کیپشن: بریکنگ نیوز!عدالت نےتھائی وزیراعظم کو عہدےسےہٹادیا

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی موجودہ سیاسی قیادت کو شدید دھچکا دیتے ہوئے وزیراعظم پیٹونگتارن شیناواترا کو عہدے سے معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ایک لیک شدہ فون کال کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے سابق کمبوڈیائی رہنما ہن سین کو "انکل" کہہ کر مخاطب کیا اور تھائی لینڈ کے فوجی کمانڈر پر تنقید کی تھی۔ اس گفتگو کے منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعظم کو شدید عوامی ردعمل اور سیاسی دباؤ کا سامنا تھا۔

عدالت کا فیصلہ

تھائی آئینی عدالت نے وزیرِ اعظم کو عارضی معطلی کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف دائر کی گئی برطرفی کی درخواست پر سماعت شروع کر دی ہے۔ عدالت نے پیٹونگتارن کو پندرہ دن میں اپنا تحریری دفاعی مؤقف پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عبوری قیادت

وزیراعظم کی معطلی کے بعد نائب وزیراعظم سوریہ جنگرونگرونگکیت کو قائم مقام وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے، جو عارضی طور پر حکومتی امور سنبھالیں گے۔

پس منظر

لیکڈ کال میں پیٹونگتارن شیناواترا کی جانب سے فوجی قیادت پر غیر محتاط الفاظ میں تنقید اور غیر ملکی رہنما سے قریبی تعلق کا اظہار کئی حلقوں کو ناگوار گزرا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ شیناواترا خاندان کے لیے ایک اور بڑا سیاسی بحران بن کر سامنے آیا ہے۔

ردعمل
واقعے کے بعد ملک میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ حزبِ اختلاف اور عوامی حلقوں نے شفاف تحقیقات اور جمہوری اقدار کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News