ایران کیلئےجاسوسی کرنےوالا اسرائیلی جوڑا گرفتار

ایران کیلئےجاسوسی کرنےوالا اسرائیلی جوڑا گرفتار
کیپشن: ایران کیلئےجاسوسی کرنےوالا اسرائیلی جوڑا گرفتار

ویب ڈیسک: صیہونی ریاست سےتعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو ایران کیلئےجاسوسی کرنے کےشبے میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور سکیورٹی ایجنسی شین بیت کا کہناہےکہ ان کے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے دوران متعدد موبائل فونز، کمپیوٹرز اور دیگر آلات برآمد کیے گئے، جن میں ایران سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ ہینڈلر کے ساتھ ہونے والی مشتبہ بات چیت بھی شامل ہے۔

دوسری جانب ایران میں بھی درجنوں افراد کو صیہونی ریاست کے لیے جاسوسی اور دیگر سرگرمیوں جیسے حملوں کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک 6 افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزائے موت دی جا چکی ہے۔

Watch Live Public News