امریکی صدر نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ایلون مسک پریشان ہیں، اُس نے مینڈیٹ کھو دیا، وہ اور بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے، ایلون مسک کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے پر غور کروں گا، 

امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ اور ایران کی صورت حال پر بات چیت ہوگی، امید نے اخراجات سے متعلق بل جلد منظور ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ٹیسلا سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اور 5 ٹریلین ڈالرز کے اخراجات پر شدید تنقید کی، مسک نے امریکی سینیٹ میں پیش آنے والے 5 ٹریلین ڈالرز  کے اخراجات کے بل کو پاگل پن قرار دیا۔

  ایلون مسک نے خبردارکیا کہ اگر یہ بل منظور ہوا تو وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔

ڈیموکریٹس اورریپبلکنز کے یک جماعتی نظام کے متبادل کی اشد ضرورت ہے کیونکہ موجودہ سیاسی ڈھانچہ ملک کومالیاتی بحران کی طرف لے جا رہا ہے۔

Watch Live Public News