(ویب ڈیسک ) جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام کی تبدیلی کی خبروں پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام ‘جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور’ ہی ہے,جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے نام کی تبدیلی پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لیے اسی نام سے فنڈنگ مختص کی گئی ہے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں عالمی معیار کے دل اور جنرل علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی ماسٹر پلاننگ آخری مراحل میں ہے۔
سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی تصدیق کی جائے۔
"جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" کا نام "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" ہی ہے اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔ پنجاب حکومت کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ ” جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی“ کے نام سے ہی رکھی گئی ہے۔ امراض قلب اور دیگر بیماریوں… pic.twitter.com/xgqvrZhokG
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 1, 2025