(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں سیلاب میں لائف جیکٹس اور رسیاں پہنچانے کیلئے جدید ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر حکومت کا جدید اقدام، سیلاب اور دیگر ہنگامی حالات میں بروقت ریسکیو اور امدادی سامان کی فراہمی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی۔
ڈرون کے ذریعے لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر ریسکیو اشیاء فوری طور پر متاثرہ علاقوں تک پہنچائی جا سکیں گی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کو ڈرون کی عملی مشق دکھائی گئی۔
یہ اقدام وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر اٹھایا گیا تاکہ قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اور ریلیف کی رفتار اور مؤثریت میں اضافہ کیا جا سکے۔