محرم الحرام؛ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 قانون شکن گرفتار

محرم الحرام؛ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 قانون شکن گرفتار

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس محرم الحرام کے تناظر میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کےخلاف ان ایکشن، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد آپ لوڈ  کرنے کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض   مواد شیئر کرنے پر 18 مقدمات درج، 20 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔

فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے،واٹس ایپ کے 3، جبکہ 9 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے۔

اب تک سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 34 مقدمات درج، 37 افراد گرفتار ہو چکے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی، فرقہ واریت کے مرتکب عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ 

 پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی، قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے مرتکب عناصر کی سرکوبی یقینی بنا رہی ہے۔ 

Watch Live Public News