اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، سیاسی جماعت کا مقامی عہدیدار فیصل عباسی جاں بحق، دو افراد زخمی

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، سیاسی جماعت کا مقامی عہدیدار فیصل عباسی جاں بحق، دو افراد زخمی
کیپشن: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، سیاسی جماعت کا مقامی عہدیدار فیصل عباسی جاں بحق، دو افراد زخمی

ویب ڈیسک: اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سیاسی جماعت کے مقامی عہدیدار فیصل عباسی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ مقتول کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔   فیصل عباسی یونین کونسل 20 کے صدر تھے۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر نذرِ آتش کیے، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان کا کہنا ہے کہ فیصل عباسی علاقے میں منشیات فروشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف آواز بلند کرنے میں سرگرم تھے۔

Watch Live Public News