پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے کشمیر سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے کشمیر سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کے کشمیر سے متعلق 29 جون کے بیان  کو مسترد کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا رہا ہے، بھارت کا طرز عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان کےخلاف افغان سرزمین سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پابندیوں کے نظام کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت مسلسل علاقائی امن میں رکاوٹ ڈالنے والے کردار ادا کر رہا ہے، تاہم پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرتا رہا ہے اور کرے گا، بھارت کا طرز عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

Watch Live Public News