عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکار ڈ کی گئی ہے۔جس کے باعث پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

برینٹ کروڈ (Brent Crude) کی   موجودہ قیمت 72.26 ڈالر فی بیرل ہے۔ مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 0.69 ڈالر یعنی 0.95% کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح  ڈبلیو ٹی آئی کروڈ (WTI Crude) کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ڈبلیو ٹی آئی کی موجودہ قیمت68.79 ڈالر فی بیرل پر ہے۔امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں0.71 ڈالر یعنی1.02%کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی سست روی، طلب میں کمی اور سپلائی کے مابین عدم توازن کے باعث تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اس مسلسل کمی کے باعث آنے والے دنوں میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News