کے کے نے جو بھی گایا اسے اپنی آواز کے جادو سے امر کر دیا۔ بالی ووڈ میں ان کے گائے گیت ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ ہندی کے علاوہ انہوں نے گجراتی، بنگالی، مراٹھی، مالایالم، کناڈا، تلیوگو اور تمل زبان میں بھی سینکڑوں گانے گائے۔ https://twitter.com/ArghyadipManda2/status/1531704127411355649?s=20&t=U8eFcIo4Lxn4h84YQNz2Kw ان کے مشہور گانوں میں سے میں نے دل سے کہا ڈھونڈ لانا خوشی، کیا مجھے پیار ہے، آنکھوں میں تیری اور تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی سننے والوں کے کانوں میں آج بھی رس گھولتے ہیں۔ https://twitter.com/MITALI79983868/status/1531713685919367169?s=20&t=U8eFcIo4Lxn4h84YQNz2Kw کے کے نے انڈین فلم انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز مشہور فلم ہم دل دے چکے صنم سے کیا تھا۔ انڈین وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر شخصیات نے ان کے اچانک اس دنیا سے چلے جانے پر دل دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ https://twitter.com/kkinheart/status/1531715740684156928?s=20&t=U8eFcIo4Lxn4h84YQNz2Kw کلکتہ میں کنسرٹ کے دوران ان کی ایک پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس انہوں نے اپنا مشہور گانا ‘ہم رہیں یہ نہ رہیں’ گایا تھا ۔
انڈیا کے مشہور سنگر KK اس دارفانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ وہ کلکتہ میں منعقدہ ایک لائیو شو میں پرفارمنس دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ ان کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ آنجہانی کی عمر 53 برس تھی۔ انڈین حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے جبکہ ڈاکٹروں کی رپورٹس بھی یہی ہیں کہ KK کو دل کا دورہ پڑا لیکن اس کے باوجود ان کی باڈٰی کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔