اللہ کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے کہ میں نیوٹرل ہوں

اللہ کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے کہ میں نیوٹرل ہوں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے کہ میں نیوٹرل ہوں،شہباز شریف نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مروایا ، یہ لوگ عوام کو ڈرا دھمکا کر اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں . 30 سال سےجرم کرنے والے آج اوپر آ کر بیٹھ گئے ہیں. پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں ہمارا کیس لگا ہے، ہم سپریم کورٹ سے پوری پروٹیکشن حاصل کرنا چاہ رہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، سپریم کورٹ سے رولنگ لینے کے بعد میں اگلا اعلان کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے لانگ مارچ میں پلاننگ صحیح نہیں ہوئی۔ وہ اس لیے صحیح نہیں ہوئی کہ سپریم کورٹ نے راستے کھلے رکھنے کا حکم دیا تھا۔ ہمیں کیا پتا تھا کہ یہ( حکومت) ان احکامات کی پروا نہیں کرے گی۔ اب ہم وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ جنگ ہار گئے تو آپ کے بچوں کو لڑنی پڑے گی، اس جدوجہد کو سیاست نہیں بلکہ جہاد سمجھیں،ماڈ ل ٹاؤن واقعہ پر شہبازشریف اور راناثنااللہ کو جیل میں ہونا چاہیے تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔