سکھ تنظیموں کا جی 7 اجلاس میں کینیڈین حکومت سےمودی کو مدعو نہ کرنےکامطالبہ

سکھ تنظیموں کا جی 7 اجلاس میں کینیڈین حکومت سےمودی کو مدعو نہ کرنےکامطالبہ
کیپشن: سکھ تنظیموں کا جی 7 اجلاس میں کینیڈین حکومت سےمودی کو مدعو نہ کرنےکامطالبہ

ویب ڈیسک: کینیڈا کی سکھ تنظیموں نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جی 7 سربراہی اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے۔ یہ مطالبہ بھارتی خفیہ اداروں پر سکھ رہنماوں کے قتل میں مبینہ ملوث ہونے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

سی بی سی نیوز کےمطابق ’’کینیڈا جی 7 کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے، اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی کمیشن کے صدور شامل ہیں،ٹورنٹو کی سکھ فیڈریشن کا موقف ہے کہ مودی کو مدعو کرنا درست نہیں۔

 ٹورنٹو سکھ فیڈریشن کا کہناہے کہ جب تک بھارت کینیڈا میں مجرمانہ تحقیقات میں تعاون نہ کرے اسے مدعو نہ کیا جائے۔

سی بی سی نیوز کے مطابق کینیڈین حکومت ہردیب سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘ پر عائد کرچکی ہے۔

سکھ تنظیموں کاکہناہےکہ انسانی حقوق کے مسائل کو اقتصادی مفادات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔

سی بی سی نیوز کے مطابق سکھ تنظیموں کا اقتصادی مفادات پر بیان کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کا بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سامنے آیا،وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

Watch Live Public News